ڈاکٹر شفیق الرحمن جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر منتخب، سراج الحق کی مبارکباد

بدھ 13 نومبر 2019 19:48

ڈاکٹر شفیق الرحمن جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر منتخب، سراج الحق کی مبارکباد
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ڈاکٹر شفیق الرحمن جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نئے امیر منتخب ہوگئے۔وہ گزشتہ تین سال سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام د ے رہے تھے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے نو منتخب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن کے نام اپنے خط میں ان کے لیے استقامت اور بنگلہ دیش اور اس کے شہریوں کے لیے نیک تمنائوں کی دعا کی ہے۔

سینیٹرسراج الحق نے اپنے خط میں کہا کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر مولانا مقبول احمد نے اپنی پیرانہ سالی کے باوجود ایک بحرانی دور میں جماعت کی قیادت کی ہے۔انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ نومنتخب امیر اور جماعت کی قیادت وکارکنان ایک نئی روح کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے برادر ملک بنگلہ دیشن کے استحکام اور ترقی کے لیے کوشاں رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں