وزیرصحت پنجاب کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس

کاانعقادڈی ایچ کیوڈیرہ غازی خان کی پرانی عمارت کوترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائی: ڈاکٹریاسمین راشد ڈی جی خان میں ماں اوربچے کی صحت کویقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایاجارہاہے،پنجاب کے شعبہ صحت میں شروع کئے جانے والے تمام منصوبہ جات کومقررہ وقت پرمکمل کیاجائی: وزیرصحت پنجاب

بدھ 13 نومبر 2019 22:27

وزیرصحت پنجاب کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نادرچٹھہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آصف نواز، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈی جی خان شاہدمگسی، پرنسپل ڈی جی خان میڈیکل کالج آصف قریشی، ڈاکٹررضوان ودیگرنے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈی جی خان کوٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کرنے کے حوالہ سے پیش رفت کاجائزہ لیا۔ چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی نے صوبائی وزیرصحت کوڈی ایچ کیوڈی جی خان کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے پیش رفت بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ڈی ایچ کیوڈی جی خان کی پرانی عمارت کوترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائے۔

ضلع ڈیرہ غازی خان کے سرکاری ہسپتالوں میں ہزاروں مریضوں کوسہولت دینے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے۔ وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ ڈی جی خان میں ماں اوربچے کی صحت کویقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایاجارہاہے۔ڈی جی خان کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے کسی بھی مریض کوکوئی مشکل نہیں آنی چاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے شعبہ صحت میں شروع کئے جانے والے تمام منصوبہ جات کومقررہ وقت پرمکمل کیاجائے۔ منصوبہ جات کی تعمیرات میں معیار اورشفافیت پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں