وزیرصحت پنجاب کا ایک ہفتے کے اندرتمام ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں میڈیکل سامان تقسیم کرنے کا حکم

جمعرات 14 نومبر 2019 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ مینجمنٹ یونٹ اسد نعیم کو ایک ہفتے کے اندرتمام ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں میڈیکل سامان تقسیم کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئراجمل بھٹی ایک ہفتے بعدتمام میڈیکل سامان کی تقسیم کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ پیش کرینگے۔

صوبائی وزیرصحت نے یہ حکم محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پروکیورمنٹ مینجمنٹ یونٹ کی کارکردگی بارے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیراجمل بھٹی، ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر اختر رشید، پروجیکٹ منیجر پی ایم یو اسد نعیم، پروفیسرجاویدچوہدری، اکائونٹیبیلٹی ایڈوائزر ڈاکٹرنعیم مجید، میاں زاہد و دیگرافسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی نے صوبائی وزیرصحت کوپروکیورمنٹ مینجمنٹ یونٹ کی اوورآل کارکردگی بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پروجیکٹ منیجر پی ایم یو ذاتی طور پر ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈ کوارٹرز جا کر ترقیاتی منصوبوں بارے پیش رفت کی جائزہ رپورٹ پیش کریں۔ آئندہ منگل کوہسپتالوں میں طبی سامان کی تقسیم بارے اجلاس طلب کیاجائے گا۔

تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی فنگشنگ کویقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کئے جانے والے انیستھیزٹکس کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں تعینات کیاجارہاہے۔ وئیرہاوسزمیں طبی سامان کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیاجائے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ بروقت طبی سامان سرکاری ہسپتالوں میں نہ پہچانے پرمتعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں