وزیر صحت پنجاب سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں دی آرتھوپیڈک نیٹ ورک کے وفد کی ملاقات

پنجاب بھر کے ڈاکٹرز کیلئے ریفریشر کورسز بھی منعقد کروائے جائیں گی: ڈاکٹریاسمین راشد

جمعہ 15 نومبر 2019 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں دی آرتھوپیڈک نیٹ ورک کے چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر سی ای او پی ایچ ایف ایم سی عرفان میمن اور وفد میں ڈاکٹر سمیع حسن، ڈاکٹر احسن اختر، ڈاکٹر نعمان علی شاہ اور ڈاکٹر شعیب ارشد موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت پنجاب اور دی آرتھوپیڈک نیٹ ورک کے وفد ممبران کے درمیان ٹراماسینٹر کے حوالہ سے ڈاکٹرز کی پیشہ وارانہ تربیت سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔دی آرتھو پیڈک نیٹ ورک نے وزیرصحت کو آرتھوپیڈک سرجری اور دیگر علاج معالجہ کے حوالے سے ڈاکٹرز کو پیشہ وارانہ تربیت دینے کی پیشکش کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عرفان میمن کو وفد کے ممبران کے ساتھ ڈاکٹرز کی پیشہ وارانہ تربیت سے متعلق شیڈول بنانے کی ہدایت کی۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ٹراما سینٹرز میں ڈاکٹرز کی جدید تقاضوں کے مطابق پیشہ وارانہ تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔پنجاب بھر کے ڈاکٹرز کیلئے ریفریشر کورسز بھی منعقد کروائے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں