۳مزارات اولیاء اور مقدسات کا تحفظ کرنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگی: صوفی شیخ طارق احمد شاہ

اتوار 12 مئی 2024 17:55

ژ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) جامع مسجد اقصیٰ لالہ زار گارڈن 80 فٹ روڈ مرغزار میں منعقد ہونے والے روحانی اجتماع سے ولی کامل شیخ المشائخ حکیم صوفی شیخ طارق احمد شاہ، صدر پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلسنت ملک کی غالب اکثریت اور محب وطن ہیں، اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے، مزارات اولیاء اور مقدسات کا تحفظ کرنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، حکومت مزارات پر غیر شرعی اور غیر قانونی معاملات کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے، نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کرنے کیلئے اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں، اہلسنت کے علماء و مشائخ اور پیران عظام نے ہمیشہ شریعت کی پابندی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا ہے، اہلسنت کے حقوق و مقدسات پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے، پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان ہے، پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی طرف لیجانا ہے تو بزرگان دین کی تعلیمات کو فروغ دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جگر گوشہ شارق احمد طارق ، علامہ مولانا مفتی سلیمان سیالوی، علامہ عطا الرحمن نصیر احمد یوسفی، علامہ شھزاد مجددی، علامہ مولانا غلام محی الدین طارقی شازلی، زولفقار بٹ، علامہ ابرار طارقی سمیت دیگر بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں