پی آئی اے نے مسافروں کا سامان چوری کرنے والے دو ملازمین کو پولیس کے حوالے کر دیا

بدھ 20 نومبر 2019 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) پی آئی اے نے مسافروں کا سامان چوری کرنے والے دو پی آئی اے ملازمین کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ ادارے میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی اور چوری کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سے ملتان کی پرواز سے سفر کرنے والی خاتون مسافر کے خاوند مدثر احمد نے پی آئی اے اور پولیس سٹیشن کراچی ائیر پورٹ کو سامان چوری ہونے کی شکایت کی تھی۔پی آئی اے سکیورٹی نے سراغ لگاکر دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے چار لاکھ روپے برآمد کر لئے ۔ ترجمان کے مطابق دونوں ملازمین پولیس کی تحویل میں ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں