پابندی کے باوجود سرکاری کالج میں انڈین گانوں پر رقص

گانا تو گانا ہے بھارتی ہو یا پاکستانی، پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج کی انوکھی منطق

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 6 دسمبر 2019 12:42

پابندی کے باوجود سرکاری کالج میں انڈین گانوں پر رقص
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،6دسمبر 2019ء) پابندی کے باوجود سرکاری کالج میں انڈین گانوں پر رقص کیاگیا ۔تفصیل کے مطابق پوسٹ گریجوایٹ کالج کے شعبہ کیمسٹری کی فیئر ول تقریب میں طلبا ء نے بھارتی گانوں پر رقص کیا۔ تقریب میں طلبا ،اساتذہ سمیت پرنسپل بھی بھارتی گانوں سے محظوظ ہوتے رہے ۔ پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ گانا چاہے انڈین ہو یا پاکستانی گانا تو گانا ہوتا ہے۔

پرنسپل کا کہنا تھا کہ ورزش کی بہت سی  اقسام ہوتی ہیں تاہم ڈانس بھی ورزش کی ایک اعلیٰ قسم ہے۔
یاد رہےوفاقی حکومت کی ہدایت کے بعد صوبائی حکومت نے پنجاب کے تمام سینما گھروں میں زیر نمائش بھارتی فلموں پر فی الفور پابندی عائد کی تھی۔ جبکہ تقاریب میں بھی بھارتی گانے چلانے پر پابندی لگائی تھی ، وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے صوبہ بھر کے تمام تھیٹروں اور کالجز میں بھارتی گانوںپر پرفارمنس پر بھی پابندی لگا دی تھی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھارتی فلموں پر پابندی کے بعد صوبہ بھر میں تمام سینما مالکان کو اس حوالے سے سختی سے آگاہ کر دیا گیاہے او سینمامیں بھارتی فلموں کی نمائش پر فی الفور پابندی عائد ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ تمام سرکاری اور نجی تھیٹرز کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تاہم اب فیصل آباد کے پوسٹ گریجوایٹ کالج کے شعبہ کیمسٹری کی فیئر ول تقریب میں طلبا ء نے بھارتی گانوں پر رقص کیا۔ تقریب میں طلبا ،اساتذہ سمیت پرنسپل بھی بھارتی گانوں سے محظوظ ہوتے رہے ۔ پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ گانا چاہے انڈین ہو یا پاکستانی گانا تو گانا ہوتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں