نریندرمودی کی جانب سے منظم طریقے سے ہندوبالادستی کے ایجنڈے کو پوری قوم مستردکر چکی ہے‘انصرمجیدخان

نریندرمودی کو فی الفور کالے قانون کو واپس لیناہوگا،بھارتی سپریم کورٹ کو کالے قانون کو کالعدم قرار دیناچاہیے‘صوبائی وزیر

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:19

نریندرمودی کی جانب سے منظم طریقے سے ہندوبالادستی کے ایجنڈے کو پوری قوم مستردکر چکی ہے‘انصرمجیدخان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ نریندرمودی کی جانب سے منظم طریقے سے ہندوبالادستی کے ایجنڈے کو پوری قوم مستردکر چکی ہے۔آسام سمیت تمام بڑے شہروں میں بھارتی اقدام کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ نریندرمودی کو فی الفور کالے قانون کو واپس لیناہوگا۔

پاکستان متنازعہ قانون شہریت کی پُرزور مذمت اور مخالفت کرتاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی سپریم کورٹ کو کالے قانون کو کالعدم قرار دیناچاہیے۔ مسلم مخالف بل کشمیر کے مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انصرمجید خان نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کے خاتمے تک اپنی جدوجہد اور احتجاج جاری رکھے گا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین مظاہرین کی ہلاکت کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔ نریندرمودی نے مسلمانوں پر زمین تنگ کرکے کشمیریوں کے دلوں میں نہ ختم ہونے والی نفرت کو جنم دیا ہے۔پاکستان مظلوم کشمیریوں کی حمایت اور یکجہتی کیلئے ساتھ کھڑا ہے۔ انصرمجید خان

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں