سردارعثمان بزدار سے جہانگیر خان ترین کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی

پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک نہ پریشر گروپ اختلاف کا پراپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونگے ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کی حکومت سب کو ساتھ لیکر چل رہی ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، عوام کی خدمت کرتے رہیں گے‘ جہانگیر ترین

ہفتہ 25 جنوری 2020 17:52

سردارعثمان بزدار سے جہانگیر خان ترین کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے، افواہیں پھیلانے والے پہلے بھی ناکام رہے اور اب بھی ناکام رہیں گے، پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک نہ پریشر گروپ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، پنجاب حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا ڈیڑھ برس میں وہ کام کئے جو ماضی کی حکومتیں برسوں میں نہ کرسکیں، اختلاف کا پراپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، مل کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، سازشیں کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں