ہزاروں پاکستانی چین میں موجود، جان لیوا کرونا وائرس سے پاکستان کو شدید خطرہ

چین میں قریباً اٹھائیس ہزار پاکستانی طالب علم زیر تعلیم ہیں، 800 رہائشی تاجر ہیں اور قریباً 1500 تاجر ایسے ہیں جنھوں نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا: پیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی رپورٹ

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 26 جنوری 2020 12:05

ہزاروں پاکستانی چین میں موجود، جان لیوا کرونا وائرس سے پاکستان کو شدید خطرہ
بیجنگ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 26 جنوری 2020) : ہزاروں پاکستانی چین میں موجود، جان لیوا وائرس سے پاکستان کو شدید خطرہ، چین میں قریباً اٹھائیس ہزار پاکستانی طالب علم زیر تعلیم ہیں، 800 رہائشی تاجر ہیں اور قریباً 1500 تاجر ایسے ہیں جنھوں نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق پیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک رپورٹ کی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین میں قریباً اٹھائیس ہزار پاکستانی طالب علم زیر تعلیم ہیں، 800 رہائشی تاجر ہیں اور قریباً 1500 تاجر ایسے ہیں جنھوں نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا۔

بتایا گیا ہےکہ صرف ووہان شہر میں ہی قریباً 500 پاکستانی طلبہ موجود ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چین کی مہیا کردہ سکہولرشپ پر بہت سے پاکستانی طالب علم چین آتے ہیں اور یہاں تعلیم حاصل کرتے ہیں، کچھ تاجر بھی یہاں تجارت کے لیے آتے ہیں اور سفارتخانے میں رجسٹرڈ نہیں ہوتے، اس لیے صرف اندازہ ہی لگایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ۔ چین میں کرونا وائرس نے تباہی مچادی ہے۔

وائرس پر قابو پانے کیلئے چین کے سیاحتی مقام پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی، لوگوں کو ہدایات جاری کردی گئی تھیں کہ کوئی بھی شخص سیاحتی مقام کا رخ نہ کرے۔ دوسری جانب چین نے عوام کو وائرس سے بچانے کیلئے 15 شہر لاک ڈائون اور ووہان میں ہنگامی بنیاد پر نئے ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کر دیا تھے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس جان لیوا بیماری سے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، چین کے نئے قمری سال کے پہلے دن بیجنگ اور ہانگ کانگ سمیت بڑے شہروں میں تقریبات منسوخ کر دی گئیں تھیں، کرونا وائرس کے پیش نظر ہانگ کانگ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی، حفاظتی اقدامات کے باعث 15 چینی شہر لاک ڈائون ہونے سے 5 کروڑ 70 لاکھ افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ووہان شہر میں ہنگامی بنیاد پر 1300 بیڈز پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں، چینی شہر ووہان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جبکہ جان لیوا کرونا وائرس کا پاکستان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے، ملتان میں چینی باشندے کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا تھا، جہاں ان کو و آئی سو لیشن وارڈ منتقل کرکے نمونے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں