وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا امامیہ کالونی فیکٹری میں حادثے پر اظہارافسوس

منگل 28 جنوری 2020 15:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے امامیہ کالونی لاہور میں فیکٹری میں ہونے والے حادثے پراپنے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میںمیاں محمودالرشید نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں