ض* معیشت کو ’’آئی سی یو‘‘ سے نکالنے کیلئے برآمدات کو بڑھنا ہوگا:خواجہ حبیب

مہنگائی کی منہ زوری کو روکنے کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو اسی سطح پر برقرار رکھنا ہو گا

اتوار 23 فروری 2020 21:21

م لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ معیشت کو ’’آئی سی یو‘‘ سے نکالنے کیلئے برآمدی اشیا ء کی پیداوار بڑھانے اور ان میں جدت لانے پر توجہ دینا ہوگی، جی ڈی پی کے لحاظ سے برآمدات کا تناسب دس فیصد سے بھی کم کی مایوس کن سطح پر ہے،ہماری برآمدات موجودہ سطح سے کم از کم دگنی ہونا ضروری ہیں جن کیلئے مختلف جہتوں میں اقدامات کو تیز کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ملاقات کے لئے آنے والے مختلف صنعتکاروں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کی سطح پر لانے سمیت کئی مشکل فیصلے نہ کئے جاتے تو صورتحال زیادہ سنگین ہوتی مگر آج کی صورتحال اس اعتبار سے یقینا حوصلہ افزا ہے کہ اب ڈیفالٹ کی بات کوئی نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ پاکستانی معیشت کی ایسی ناگزیر ضرورت ہے جس پر زیادہ تندہی سے کام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی اور دیگر خرابیوں کا پرانی حکومتوں کو ذمہ دار قرار دینے پر اپنی توانائی خرچ کرنے کے بجائے مہنگائی کو مہمیز دینے والے حقائق کا جائزہ لے اور ان اسباب کو تلاش کرکے ختم کرے جو گرانی کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اگر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو ایک حکمت عملی کے تحت اسی سطح پر رکھنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو مہنگائی کی منہ زوری کو بہ سرعت لگام دینا کٹھن نہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں