قادیانیوں کے دینی تعاقب کے ساتھ ساتھ سیاسی اور معاشی تعاقب بھی اشد ضروری ہے، عبداللطیف خالدچیمہ

اتوار 23 فروری 2020 21:21

v لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ قادیانیوں کے دینی تعاقب کے ساتھ ساتھ سیاسی اور معاشی تعاقب بھی اشد ضروری ہے اور تحریک ختم نبوت کو جدیدترین بنیادوں پر استوا رکرنے کے لیے ساتھیوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے کہ وہ دامے درمے سخنے تعاون کریں اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد کو اپنی جان سے زیادہ عزیزرکھیں ۔

وہ گزشتہ روز چیچہ وطنی کے گائوں 6-11Lمیں مجلس احراراسلام کے مقامی رہنما محمد عابد کے بھائی محمد عامر کی دعوت ولیمہ کے بعد رفقاء احرار سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ نے کارکنوں کو 28فروری کو چیچہ وطنی میں ہونے والے احرارورکرز کنونشن میںشرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

عبداللطیف خالدچیمہ نے کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ اکابر کے ورثے کو سنبھالنے والے بن جائیں اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد کو اپنے اپنے علاقوں میں منظم کریں ۔

انہوںنے کارکنوں کو یہ بھی کہاکہ اپنے گائوں اور علاقوں میں قادیانیوں تک دعوت اسلام پہنچائیں اور مرزاغلام احمدقادیانی کی تحریریں بے نقاب کریں۔بعدازاں عبداللطیف خالدچیمہ اور مولانا محمدسرفرازمعاویہ نے 8-11Lکادورہ کیا اور قاری زاہد محمود کو چیچہ وطنی میں احرارورکرز کنونشن میں شرکت کی دعوت دی ۔یاد رہے کہ مجلس احراراسلام نے تحریک تحفظ ختم نبوت 1953ء کے دس ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 6مارچ جمعة المبارک کو’’یوم شہد اء ختم نبوت‘‘منانے کا اعلان کررکھاہے اور اس کے لیے احراررہنما اور مبلغین ختم نبوت مختلف مقامات پر مہم بنارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں