,پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹائون کے زیر اہتمام آگاہی واک اور کیمپ کا انعقاد

ٰ کیمپ میں 20ڈینٹسٹ اور ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم کابچوں کے منہ اور دانتوں کافری تفصیلی چیک -اپ

بدھ 26 فروری 2020 21:31

P لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) منہ اور دانتوں کی حفاظت کا عزم،پنجاب فوڈ اتھارٹی اور بچے ایک ساتھ ۔۔۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹائون کے زیر اہتمام آگاہی واک اور 2روزہ کیمپ کا انعقادکیا گیا۔آخری روزواک میںڈی جی فوڈ اتھارٹی، شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ہائی سکول پرنسپل کے ہمراہ بچوں اوراساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کیمپ میںاچھی صحت کیلئے منہ اور دانتوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے طالبات کو آگاہی دی گئی۔کیمپ میں 20ڈینٹسٹ اور ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم نے بچوں کے منہ اور دانتوں کافری چیک اپ کیا اور دانتوں کی مضبوطی کیلئے مددگار خوراک کے بارے تفصیلی بتایا۔

(جاری ہے)

ماہرین غذائیات کا کہنا تھا کہ منہ اوردانتوں کے مسائل متعدد موذی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں۔

سکول طالبات کے قد،وزن اور خون کی کمی جیسے بنیادی ٹیسٹ فری کیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سکول کے بچوں میںڈرائنگ بکس،کلرزاور آگاہی کتابچے بھی مفت تقسیم کیے گئے۔ کیمپ میں نجی کمپنی نے بچوں میں فری ٹوتھ برش اور پیسٹ بھی تقسیم کیے ۔اس موقع پر پرنسپل منور تبسم کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا تعلیمی اداروں میں ایسے کیمپس کا انعقاد قابل تعریف عمل ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے نئی نسل کو خورا ک کے صحیح چنائو کی آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کے ساتھ پنجاب کی عوام کو غذائیت سے بھرپو ر خوراک کے انتخاب کا شعور دینا اولین ترجیح ہے۔عرفان میمن نے اس عزم کااظہار کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر کے بچوں کو غذائیت سے بھرپو ر خوراک کی مکمل معلومات دینے کا بیڑا اٹھارکھا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں