پولیس نے خاتون کے بھیس میں ڈبل سواری کرنے والے نوجوان کو پکڑ لیا

نوجوان نے ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے پولیس سے بچنے کیلئے خاتون کا بھیس بدلا

اتوار 29 مارچ 2020 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) چوہنگ کے علاقہ میں پولیس نے خاتون کے بھیس میں ڈبل سواری کرنے والے نوجوان کو پکڑ لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق نوجوان نے ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے پولیس سے بچنے کیلئے خاتون کا بھیس بدلا ۔نوجوان ناکہ پر موجود پولیس اہلکاروں کی نظروں سے بچ نہ سکا اورپکڑا گیا ۔پویس ترجمان کے مطابق نوجوان کو معافی مانگنے اور دوبارہ ایسی حرکت نہ کرنے کی استدعا پر وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں