والدین بچوں کے فرصت کے لمحات کو گھر میں رہ کر کارآمد بنانے کی تدبیر یں سوچیں ‘ ذوالقرنین حیدر

بچے سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کی بجائے انٹر نیٹ سے استفاد ہ کریں ،والدین بچوںکی کڑی نگرانی کریں

بدھ 1 اپریل 2020 10:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) سینئر اداکارذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ والدین کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے بچوں کے فرصت کے لمحات کو گھر میں رہ کر کارآمد بنانے کی تدبیر یں سوچیں، موجودہ حالات میں انٹر نیٹ کا مثبت استعمال کیا جا سکتا ہے اور والدین کی نگرانی میں بچے بہت سی نئی چیزیں سیکھ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ اگر جائزہ لیا جائے تو انٹرنیٹ پرسوئی سے لے کر جہاز بنانے تک کا بتایا جاتا ہے اور اسی طرح دنیا کے حوالے سے بہترین معلومات ایک کلک پر دستیاب ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو چاہیے کہ سوشل میڈیا پر اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے انٹر نیٹ سے استفادہ کریں اور اس کے لئے والدین اہداف مقرر کریں تاکہ بچوں میں مثبت سر گرمیاں فروغ پا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ والدین یہ سوچ کر ہرگز بے فکر نہ ہوں کہ ان کے بچے گھر وںتک محدود ہیں بلکہ والدین ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کی ہر طرح کی سر گرمیوں کی کڑی نگرانی کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں