سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر عید الفطر کے تینوں ایام میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے

ہزار سے زائد مساجد اور 189 بڑے اور کھلے مقامات میں شہریوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد کروایا گیا

منگل 26 مئی 2020 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر عید الفطر کے تینوں ایام میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔ سی سی پی او لاہور کی ہدایات کی روشنی میں عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے لئے 5ہزار سے زائد مساجد اور 189 بڑے اور کھلے مقامات میں شہریوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد کروایا گیا۔

عید الفطر کے ایام میں شہریوں کی حفاظت کے لئے ڈولفن فورس اور پیرو فورس خصوصی گشت کا انتظام کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور کی ہدایت کے مطابق تما م ڈویژنل ایس پیز، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز بھی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ سکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کوروناایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے عیدالفطر پر دوگنی نفری تعینات کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز عیدکی ادائیگی کے وقت ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ کو بڑھایا گیا۔شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بڑے اجتماعات میں موٹرسائیکل، کار پارکنگ کو کم از کم دو سو میٹر دور رکھا گیا اورسیکیورٹی حصار میں گزرانے کے بعد شہریوں کو اجتماع میں داخلے کی اجازت دی گئی۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی عیدالفطر کے ایام میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے پر لاہور پولیس کے افسروں کو جوانوں کو شاباش دی ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں