ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

جمعرات 4 جون 2020 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی بڑی مارکیٹس بند کرنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے این سی او سی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا غیر ذمہ داری موت کا سبب بن رہی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی کوروونا کے پھیلا کو روکا جا سکتا ہے۔

پنجاب کی بڑی مارکیٹیں این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں بند کی جائیں گی، انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو پابند بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت کیمپ آفس میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا اب معافی کا وقت ختم ہوگیا، سب افسران فیلڈ میں نکلیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے حکم دیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب دکانوں اور بازاروں کو فوری بند کر دیا جائے، ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انتظامی اور پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں