لاہور براستہ فیصل آباد کراچی، ملتان کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو 15جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ

اتوار 5 جولائی 2020 14:40

لاہور براستہ فیصل آباد کراچی، ملتان کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو 15جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) ریلوے انتظامیہ نے لاہور براستہ فیصل آباد کراچی، ملتان کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو 15جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے شالیمار ٹرین کو بند کرکے کراچی سہون شریف سیکشن ایم ایل ٹو پر منجودھڑو ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شالیمار ٹرین سے عام مسافروں کے ساتھ تاجر برادری کو خاطرخواہ سہولت ہے۔شالیمار ٹرین بند ہونے سے صبح کے اوقات میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، لودھراں، رحیم یارخان، بہاولپور،سمہ سٹہ اور نواب شاہ کے مسافر اور تاجربرادری شدید مشکلات کا شکار ہو گی ۔بتایا گیا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے شالیمار ٹرین کو بند کرنے کیلئے رپورٹ تیار کرلی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں