جو اہلکار اپنی ڈیوٹی محنت، لگن اور ایمانداری سے نبھائے گا اس کو اعزازات سے نوازا جائیگا، سی ٹی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 جولائی 2020 13:40

جو اہلکار اپنی ڈیوٹی محنت، لگن اور ایمانداری سے نبھائے گا اس کو اعزازات سے نوازا جائیگا، سی ٹی او لاہور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی ٹی او لاہورکیپٹن سید حماد عابد نے اچھی ڈیوٹی کرنے پر 100 سے زائد ٹریفک وارڈنز میں انعامات تقسیم کئے۔انہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کرنے پر وارڈنز میں بھی تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔ جس میں فیلڈ ڈیوٹی، آفس ڈیوٹی، ٹکٹنگ سٹاف، لائسنسنگ سٹاف میں بھی تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او لاہورکیپٹن(ر)سید حماد عابد نے اچھی ڈیوٹی کرنے پر انسپکٹر شکیل، انسپکٹر مدثر، عبدلغفور، سعید اور لیڈی وارڈن اقراء اور آمنہ میں تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی محنت، لگن، بہادری اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ اور بہترین ڈیوٹی پر انعام اور غفلت پر سزا کو یقینی بنایا جائے گا۔ اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے بہترین نتائج حاصل ہونگے۔ وارڈنز کی فلاح و بہبود کا عمل ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں