ن لیگ نے یقین دہانی کروائی تھی کہ جب نوازشریف صحت یاب ہوں گے تو واپس آئیں گے

نوازشریف جب بیمار ہوئے تو وہ جیل میں تھے، سرکاری رپورٹس پر انہیں بیمار قرار دے کر بیرون ملک بھیجا گیا، صحت یابی کے بعد وہ واپس آئیں گے، لیگی رہنما ملک احمد خان

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 4 اگست 2020 13:33

ن لیگ نے یقین دہانی کروائی تھی کہ جب نوازشریف صحت یاب ہوں گے تو واپس آئیں گے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-04اگست 2020ء) ن لیگ نے یقین دہانی کروائی تھی کہ جب نوازشریف صحت یاب ہوں گے تو واپس آئیں گے۔ نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما ملک احمد خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ن لیگ نے یقین دہانی کروائی تھی کہ جب نوازشریف صحت یاب ہوں گے تو واپس آئیں گے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب بیمار ہوئے تو وہ جیل میں تھے، سرکاری رپورٹس پر انہیں بیمار قرار دے کر بیرون ملک بھیجا گیا، صحت یابی کے بعد وہ واپس آئیں گے۔

مزید بات کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب نوازشریف بیمار ہوئے تھے تو کابینہ کی منظوری کے حوالے سے بات کی جا رہی تھی جس کے بعد ہم نے یہ موضوع عدالت میں اٹھایا تھا جس کے بعد واپسی کی گارنٹی دے کر نوازشریف بیرون ملک گئے تھے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ نوازشریف گزشتہ سال دسمبر میں علاج کے سلسلے میں لندن گئے تھے جس کے بعد آج تک ان کی واپسی کی خبر نہیں آئی۔

حکومت کی جانب سے مختلف مقامات پر کوشش کی گئی ہے کہ ان کو واپس بلایا جائے، لیکن ابھی تک انہیں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس سے قبل توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کے خلاف طلبی کے اشتہار بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ لندن سے نوازشریف کی مختلف تصاویر بھی منظرعام پر آتی رہی ہیں جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ تصویر وائرل ہوتے ہی حکومت کی جانب سے بھی فوری ایکشن لیا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی فوری نوٹس لے لیا تھا۔ اس تصویر کو تذکرہ وفاقی کابینہ کے اجلاس تک پہنچ گیا تھا جہاں نوازشریف کی اس تصویر کا مذاق اڑایا گیا تھا۔جنوری میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر کے تذکرے پر کہا تھا کہ سب فراڈیے ہیں، وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے نوازشریف کی تصویر دیکھی ہے، سب فراڈیے ہیں۔

تاہم ایسی کوئی بھی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد حکومتی ارکان کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے لیکن نوازشریف کی جانب سے آج تک کسی تنقید کا جواب نہیں دیا گیا اور نہ ہی ابھی تک وطن واپسی کے حوالے سے کسی قسم کا عندیہ دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں