لاہور،بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:06

لاہور،بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) سرحدی علاقہ برکی میں بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم عبد لرحمن نے مدرسے پڑھنے کے لیے جانے والے بچے کے ساتھ بدفعلی کی تھی، بچے کے گھر بتانے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او سجاد بٹ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ بچوں کیساتھ زیادتی اور نازیبا حرکات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جاے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں