ْزندگی میں ہونیوالی کچھ غلطیوں کا مداوااور کچھ کے نتائج ساری زندگی بھگتنا پڑتے ہیں‘ لیلیٰ

نسان کی صورت سے زیادہ اس کی سیرت زیادہ خوبصورت ہونی چاہیے اور یہی سب سے بڑا اثاثہ ہے ‘انٹر ویو

اتوار 20 ستمبر 2020 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) اداکارہ لیلیٰ نے کہاہے کہ ا نسان کی صورت سے زیادہ اس کی سیرت زیادہ خوبصورت ہونی چاہیے اور یہی کسی انسان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوںنے کہاکہ میں موجودہ زندگی سے بڑی مطمئن ہوں ۔

(جاری ہے)

زندگی میں ہر انسان سے کچھ نہ کچھ غلطیاں لازمی ہوتی ہیں جس میں کچھ کا مداوا ہوجاتا ہے اورکچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جس کے نتائج ساری زندگی بھگتنا پڑتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ میں نے بھی اپنی زندگی میں غلطیاں کی ہیں مگر اب ہر قدم بڑ سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ عقلمند انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھے اور میں نے بھی اپنی ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مستقبل کے تمام فیصلے بڑی سوچ سمجھ کے ساتھ کروں گی تاکہ بعد میں پچھتاوے کا احساس نہ ہو ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں