شریف برادران ایک تھے ہیں اور ایک رہیںگے،توڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائینگے‘ مریم نواز

اس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جس نے قوم کی بے لوث اور انتھک خدمت کی‘ نائب صدر کا ٹوئٹر پر پارٹی صدر شہباز کومبارکباد کا پیغام

بدھ 23 ستمبر 2020 13:43

شریف برادران ایک تھے ہیں اور ایک رہیںگے،توڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائینگے‘ مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جس نے قوم کی بے لوث اور انتھک خدمت کی، بدترین ذاتی اور سیاسی انتقام کے باوجود اپنے بھائی سے بے لچک وفاداری کی مثال قائم کرنے والے شخص کو سالگرہ مبارک ہو ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وہ آدمی میرے لئے باپ کی حیثیت رکھتا تھا، رکھتا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان کسی قسم کے اختلافات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایک تھے ،ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے انشااللہ،ان کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، ایسے کئی آئے اور کئی گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں