وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ عملدرآمد کمیٹی تشکیل

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:05

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ عملدرآمد کمیٹی تشکیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی گئی-پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہی-کمیٹی ڈویژن کی سطح پر میونسپل سروسزاوراربن انفراسٹرکچرسے متعلقہ ایشوز کے حوالے سے مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن کرے گی-کمیٹی صفائی کے انتظامات، واٹر سپلائی،سینی ٹیشن، پارکس اینڈہارٹیکلچر،ٹریفک مینجمنٹ اور پارکنگ کے مسائل کے حل کے حوالے سے مانیٹرنگ اورکوآرڈینیشن کی ذمہ دار ہوگی- ڈویژنل کمشنر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے -کمیٹی میں ریجنل پولیس آفیسر،ڈپٹی کمشنر،ڈی جی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی،منیجنگ ڈائریکٹر واسا،چیف آفیسر میٹروپولیٹن / میونسپل کارپوریشن،رکن قومی اسمبلی/رکن پنجاب اسمبلی اوروزیراعلیٰ آفس کانمائندہ ممبرشامل ہوں گے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں