وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرگنے کے کاشتکاروں کو 175 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو تقریباً 24 کروڑ روپے کی ادائیگی یقینی بنائی گئی ٰ ماضی میں گنے کا کاشتکار سڑکوں پر احتجاج کرتا رہا لیکن اسے محنت کا معاوضہ نہیں ملا:عثمان بزدار

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:42

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرگنے کے کاشتکاروں کو 175 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے میدان میں آ گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرگنے کے کاشتکاروں کو 175 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں یقینی بنائی گئی ہیں اور شوگر ملوں کو گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں کرنے کا پابند بنایا گیا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو تقریباً 24 کروڑ روپے کی ادائیگی یقینی بنائی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ماضی میں گنے کا کاشتکار سڑکوں پر احتجاج کرتا رہا لیکن اسے محنت کا معاوضہ نہیں ملا۔سابق دو رمیں گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ بے پناہ زیادتی روا رکھی گئی۔غریب کسان طاقتور مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنا رہا۔تحریک انصاف کی حکومت نے کاشتکار کو اس کا حق واپس کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ سیزن میں بھی گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا ثمر دیں گے۔ کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے۔ کسی کو کسان کا حق نہیں مارنے دیں گے۔پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں کسان دوست حکومت ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں