مریم صفدر طلال چوہدری کو بچا رہی ہیں ، صوبائی وزیر کا الزام

طلال چوہدری مریم نواز کا پالتو طوطا ہے ، حکومت معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی ، فیاض الحسن چوہان

Sajid Ali ساجد علی اتوار 27 ستمبر 2020 17:25

مریم صفدر طلال چوہدری کو بچا رہی ہیں ، صوبائی وزیر کا الزام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم صفدر طلال چوہدری کو بچا رہی ہیں ، کیونکہ طلال چوہدری مریم نواز کا پالتو طوطا ہے ، حکومت معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری ن لیگ کی سیاست پر دھبہ ہیں ، طلال چوہدری طوطے کی طرح کام کرتے تھے ، جو طوطا پالا تھا اب وہ لیگی خواتین کی عزت کے در پے ہے ، طلال چوہدری کی حرکت پر صرف مسلم لیگ ن نہیں بلکہ تمام سیاسی ورکرز کا سر شرم سے جھک گیا ، یہ بیگم صفدر صاحبہ کا پہلا امتحان ہے ، وہ خود بھی خاتون ہے اور کہتی ہیں کہ خواتین کو بہت جدوجہد کرنا پڑتی ہے ، تو میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ کب اس کو پارٹی سے کب نکالتی ہیں ۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا کہ پارٹی میں خواتین کے حوالے سے طلال کے پچھلے 2 سال سے مسائل چل رہے تھے ، اس کو اتنی آسانی سے معاف نہیں کیا جائے گا ، اس کی انویسٹی گیشن ہو گی ، اور اس کیس کو پوری طرح سے انویسٹی گیٹ کر کے کارروائی ہو گی ، رات کے اندھیرے میں تنظیم سازی طلال چوہدری نے ایجاد کی ، یہ پہلی تنظیم سازی ہے جو رات 2 یا 3 بجے ہوتی ہے ، اگر تنظیم سازی رات کے اندھیرےمیں ہو تو آفٹر شاکس ہڈیاں ٹوٹنے کے ہوتے ہیں ، تنظیم سازی اب سے دن کے روشنی میں ہونی چاہیے رات کے اندھیرے میں تنظیم سازی وارے میں نہیں ۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد ن لیگ میں بغاوت ہو گئی ہے ، ن لیگ میں 50ے قریب ایم پی ایز ہیں جو نواز شریف اور بیگم صفدر کی پاکستان مخالف اور را ، مودی اور پرو آر ایس ایس ان سے باغی ہوئے ہے،ن لیگ کی اپنی لیڈر شپ اور اپنے ایم پی ایز اور ایم این اے کے اندر غم اور غصے کی لہر دور گئی ہے ، جلیل صاحب سامنے آ گئے ہیں، میں باقی بھی تمام ان ایم پی ایز اور ایم این ایز سے گزارش کروں گا کہ فرنٹ فٹ پر آ کر الطاف حسین ٹو کی پالیسی کے خلاف بات کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں