لولوسرپولو ان پنک کپ 2020ئ گلوبل ایونٹ آف پنک ربن کا فائنل ایف جی پولو ٹیم اور زکی فارمز کے درمیان آج ہوگا

اتوار 25 اکتوبر 2020 01:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2020ء) : لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لولوسرپولو ان پنک کپ 2020ئ گلوبل ایونٹ آف پنک ربن کا فائنل ایف جی پولو ٹیم اور زکی فارمز کے درمیان آج ہوگا۔ فائنل کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ہوں گے۔لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق کے مطابق پنک ربن کے اس ایونٹ کیلئے امید ہے کہ زندہ دلان کی بڑی تعدادآئے گی۔

انہوں نے لولوسر، پنک ربن، ہیپی کا? چیز اور برائٹو پینٹس کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایونٹ کو سپورٹ کیا۔اس موقع پر فائنل سے قبل کافی سارے ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔سب سڈری فائنل دوپہر بارہ بجے ماسٹر پینٹس بلیک اور گارڈ گروپ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ اس کے بعد دو بجے دوپہر ہیوی بائیکس کی پریڈ، 2.20 منٹ پر رائیڈنگ سکول کا کیول کیڈ،2,45 پر نیزا بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

3.10 پر رائیڈ سکول گالا ہوگا، 3.30 کواڈرم کی پرفارمنس، 3.50 پر مہمان خصوصی کی آمد، 4 بجے افتتاحی تقریب، 4.05 پر ٹیمیں لائن اپ، 4.10 پر قومی ترانہ ،4.15 پر ٹیموں کا تعارف اور پولو فائنل، 5.10 پر تقسیم انعامات ہوں گے۔ ایف جی پولو ٹیم میں امین الرحمان، میاں عباس مختار، فراست علی چٹھہ اور عامر رضا بہبودی شامل ہیں جبکہ ذکی فارمز کی ٹیم میں نذر دین، مصطفی عزیز، ہاشم آغا اور شاہ قبلائی عالم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں