حمزہ شہباز کی عدالت پیشی ،لیگی کارکن گاڑی کے سامنے آنے کی کوشش میں زخمی

منگل 27 اکتوبر 2020 20:22

حمزہ شہباز کی عدالت پیشی ،لیگی کارکن گاڑی کے سامنے آنے کی کوشش میں زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر ایک لیگی کارکن گاڑی کے سامنے آنے کی کوشش میں معمولی زخمی ہوگیا، منگل کے روز لیگی کارکن پولیس حصار توڑ کر حمزہ شہباز کی گاڑی کے سامنے پہنچا، تو پولیس نے کارکن کو نیچے پٹخ دیا جس کے گرنے سے دیگر کارکن بھی ٹھوکریں کھا کر گر گئے، اس دوران مشتعل لیگی کارکنوں نے پولیس حصار پر حملے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے لیگی کارکنوں کو گھیرے میں لیکر دیوار کے ساتھ لگا دیا اورحالات پر قابو پایا، جس پرجیل حکام راستہ کلیئر ہونے پر حمزہ شہباز کی گاڑی احتساب عدالت کے باہر سے لیکر روانہ ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں