چوہدری برادران حکومت کیساتھ کھڑے ہیں ،وزیراعظم کی ملاقات سے تمام غلط فہمیاں ختم ہوگئیں ‘ چوہدری سرور

گور نر پنجاب کالاکھ غر یب بچوں کو سردیوں کے کپڑوں کی فراہمی کیلئے ’’وینٹر اپیل ‘‘کے نام سے مہم کا آغاز

جمعرات 26 نومبر 2020 18:27

چوہدری برادران حکومت کیساتھ کھڑے ہیں ،وزیراعظم کی ملاقات سے تمام غلط فہمیاں ختم ہوگئیں ‘ چوہدری سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کالاکھ غر یب بچوں کو سردیوں کے کپڑوں کی فراہمی کیلئے ’’وینٹر اپیل ‘‘کے نام سے مہم کا آغاز کر دیا، گور نر ہائوس کیفے ،قر آن گارڈن اور کورونا ہیروز وال کوروزانہ صبح11بجے سے شام6بجے تک فیملیز کیلئے کھولنے کا بھی اعلان کر دیا گیا جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ چوہدری برادران حکومت کیساتھ کھڑے ہیں ،وزیراعظم کی ملاقات سے تمام غلط فہمیاں ختم ہوگئیں ہم ان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

آئین وقانون کے مطابق شہبا زشر یف اور حمزہ کو پیرول پر رہا کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر ہائوس کیفے ،قر آن گارڈن اور کورونا ہیروز وال کو عوام کے لئے کھولنے کے افتتاح کے موقعہ پر سرور فائونڈیشن کی وائس چیئر پرسن بیگم پروین سرور کی زیر نگرانی میں شروع ہونیوالی ’’وینٹر اپیل ‘‘ کا بھی گور نر ہائوس میں باقاعدہ آغاز کرد یا ہے اور بے سہارا بچوں میں جیکٹس اور سر دی سے بچائو کیلئے دیگر کپڑے بھی تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادی ساتھ چل رہے ہیں،حکومتی اتحاد ٹوٹنے والا نہیں،مدت پوری کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خاں نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی ہے، وزیراعظم کی ملاقات سے تمام غلط فہمیاں ختم ہوگئیں ہیں اور دونوں جماعتوں کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ زندہ رہیں گے پھر ہی سیاست کر سکیں گے اس لیے اپوزیشن جماعتوں کو سب سے پہلے عوام کی جانوں کے تحفظ پر فوکس کر نا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لوگوں کی جانیں قیمتی ہیں اسکے بعد سیاست۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے،احتیاط نہ کی تو انسانی جانوں کا زیادہ نقصان ہوگا اور معیشت بھی تباہ ہوگی۔

گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے کیساتھ اختلافات ضرور ہیں مگربھارت کشمیر میں جو ظلم اور بربریت کررہا ہے اسکے خلاف سب پارٹیاں بھارت کیخلاف چٹان کی طرح کھڑی ہیں اور ہم دنیا میں بھارت کو ایکسپوز کررہے ہیں ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ گور نر ہائوس کیفے ،قر آن گارڈن اور کورونا ہیروز وال کو فیملیز کیلئے کھول دیا ہے جہاں عوا م کو کھانے پینے کی سستی اشیاء اور بیٹھنے کیلئے بہتر ین سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہاں پر سیکورٹی سمیت تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کہ آج کے دن مًیں ’’وینٹر اپیل‘‘کا بھی آغاز کر رہاہوں اِنشاء اللہ ہم پنجاب بھر میں غر یب بچوں کو سردیوں کے کپڑے فراہم کر یں گے ۔گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ سرورفائونڈیشن نے آج یہاں آنیوالے غریب بچوں کو سردیوں کیلئے کپڑے فراہم کیے ہیں اسکے بعد ہم پنجاب کے دیگر شہروں تک بھی جائیں گے اور پہلے مر حلے میں ہم نی1لاکھ غر یب بچوں کوسردیو ںکیلئے جیکٹس اور دیگر کپڑے فراہم کر نے کا ٹارگٹ رکھا ہے اور آنیوالے دنوں میں اس میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پنجاب میں جہاں بھی غر یب بچوں کو ایسے کپڑوں کی ضرورت ہے انکو فراہم کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم مخیرحضرات سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ وہ وہ اس ’’وینٹر اپیل ‘‘میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں