آئی جی پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

لودھراں پولیس نے گذشتہ ماہ کے دوران 240مجرمان اشتہاری ، 22عدالتی مفروران اور286ٹارگٹ افینڈرز کو گرفتار کیا حساس تنصیبات، عوامی مقامات اور اقلیتی عبادت گاہوں کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکا جائے‘انعام غنی

اتوار 29 نومبر 2020 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور خاص طور پر اشتہاری ملزمان، ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوں اور ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔ اسی سلسلہ میں لودھراں پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید کرار حسین کی سربراہی میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سید کرار حسین نے بتایا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے Aکیٹیگری کے 20 اشتہاری،B کیٹیگری220 اشتہاری،22عدالتی مفروران، ٹارگٹ اوفنڈرزAکیٹیگری کی10،Bکیٹیگری کی31 اورCکیٹیگری کی245ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

ناجائزاسلحہ کی32 مقدمات درج کرتے ہوئے 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 24 پسٹل،03کلاشنکوف،02 بندوق،02 رائفل، 03 چھرااور85گولیاں برآمد کیںاسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف83 مقدمات میں 20کلو400گرام چرس،260 لیٹر لہن،1274 لیٹر شراب 05,چالو بھٹیاں برآمد کر کے 83ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔لودھراں پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ مہار ت اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 14گینگز کی35 ممبران کو گرفتار کیا اور 67 لاکھ 74 ہزار 500روپے کا لوٹا ہوا مال مسروقہ برآمد کر کے شہریوں کے حوالے کیا۔

اس کے علاوہ پرائس کنٹرول کی02 مقدمات،کرایہ داری کے 02 مقدمات،تیز رفتاری کے 62 مقدمات،گیس ریفلنگ کی16 مقدمات،ایل پی جی وہیکلز کی17 مقدمات،جعلی نمبر پلیٹ کا 01 مقدمہ، لاؤڈ سپیکر کے 15 مقدمات،بجلی چوری کے 78 مقدمات،قماربازی کی08 مقدمات اور کھلا پٹرول کی فروخت کے 04 مقدمات،امتحان میں نقل کے 02مقدمات،چائلڈ لیبر ایکٹ کے خلاف01مقدمہ، سود کے خلاف 01 مقدمہ،ہوائی فائرنگ کے 04 مقدمات درج کیے گئے۔

ڈی پی او سید کرار حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے دوران آپریشنز کے دوران شہریوں کی سہولت کو مقدم رکھا جا رہا ہے تاکہ عوام میں احساس تحفظ مزید اجاگر ہو اور وہ پولیس کو اپنا معاون و مددگار سمجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی اور جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہمارا فرض ہے جرائم،ظلم و زیادتی اور سماجی برائیوں کے خلاف پولیس پوری طرح متحرک ہے اور ضلع کو کرائم فری بنانے کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کی طرز پر قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھا جا رہا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ شہریوں کی جان ومان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں