وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت 4گھنٹے طویل ویڈیولنک اجلاس، جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے جاری ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ

وزیراعلی نے تعلیم ، صحت ،پینے کے صاف پانی ، سیوریج ،سڑکوں کی تعمیر،شہروں کی بیوٹیفیکیشن ، زراعت اور دیگر شعبوں میں جاری ہر سکیم کا خود جائزہ لیا اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت پر بھی تفصیلی غورکیاگیا، جنوبی پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا ،ترقیاتی سکیموںکی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ہوگی‘ سردار عثمان بزدار عوامی شکایات کی انکوائری ہوگی اور ذمہ دارافسروں کوسزا ملے گی، قومی وسائل کے امین ہیں، خیانت کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کرونگا جاری فنڈز کو بروقت استعمال کیا جائے،منصوبوں میں بلا جواز تاخیر کسی قیمت پر قابل قبول نہیں، زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، کام کر کے دکھانا ہوگا منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے افسران دفاتر سے باہر نکلیں، فیلڈ میں جا کر خود جائزہ لیں،جنوبی پنجاب میں مزید لنگر خانے کھولے جائیں گے جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج کے نظام کو مستقل طورپر درست کیا جائیگا، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسی اٹھا نہ رکھی جائے گینگز کی سرکوبی کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے‘وزیراعلیٰ عثمان بزدار

بدھ 2 دسمبر 2020 18:31

وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت 4گھنٹے طویل ویڈیولنک اجلاس، جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے جاری ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں 4گھنٹے طویل ویڈیولنک اجلاس منعقدہوا،جس میں جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے جاری ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-وزیراعلی عثمان بزدار نے تعلیم ، صحت،پینے کے صاف پانی اور سیوریج کی سکیموں کو خود ریویو کیا-وزیراعلی نے جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت، ہائوسنگ، بلڈنگز، شہروں کی بیوٹیفیکیشن ،لوکل گورنمنٹ، زراعت، لائیوسٹاک،ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں جاری منصوبوں کا ذاتی طورپر جائزہ لیا - اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت پر بھی تفصیلی غور کیا گیا جبکہ جنوبی پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں پہلی بار حقیقی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے اورعوام کی فلاح وبہبود کے لئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں-فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا اورفلاح عامہ کی ہر سکیم کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ہوگی-ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائی-عوامی شکایات کی انکوائری ہوگی اور ذمہ دارافسروں کوسزا ملے گی-ہم قومی وسائل کے امین ہیں، خیانت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کروں گا- عوامی منصوبوںکے لئے جاری فنڈز کو بروقت استعمال کیا جائی-منصوبوں میں بلا جواز تاخیر کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں-منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے افسران دفاتر سے باہر نکلیں اور فیلڈ میں جا کر خود جائزہ لیں-انہوںنے کہاکہ زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، کام کر کے دکھانا ہوگا-ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیاں کرنے والے افسروں اور عملے کے خلاف وزیراعلیٰ شکایت سیل انکوائری کرے گا-فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیاجائے اورجہاں ضروری ہو وہاں پر ڈبل شفٹ میں کام کر کے منصوبو ںکو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائی-زرعی مشینری و آلات کے استعمال کے بارے میں شکایات پر کارروائی ہوگی-ڈیرہ غازی خان میں ویمن یونیورسٹی کے قیام کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کی جائیں-انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج کے نظام کو مستقل طورپر درست کیا جائے گا-جنوبی پنجاب میں مزید لنگر خانے کھولے جائیں گی- وزیراعلیٰ نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اتھارٹی علاقے میں ترقی کے حوالے سے منصوبہ بندی کر کے حتمی پلان پیش کری- جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔

(جاری ہے)

صوبہ میں تعمیر و ترقی کا نیا دورشروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسی اٹھا نہ رکھی جائے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گینگز کی سرکوبی کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے ۔سیکرٹری ہائوسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائرایجوکیشن، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری ایریگیشن،سیکرٹری لائیوسٹاک،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، ڈی جی پی ایچ اے لاہور اور متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی- دیگرمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ افسران سول سیکرٹریٹ دربار ہال سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئی- کمشنر ڈی جی خان،آر پی اوڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی جنوبی پنجاب اور متعلقہ حکام نے کمشنر آفس ڈی جی خان سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی-ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اوراعلیٰ افسران کمشنر آفس ملتان سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور متعلقہ حکام نے کمشنر آفس بہاولپور سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں