اسٹیبلشمنٹ کے بغیر جمہوریت کا احیا پیپلز پارٹی کی بنیاد میں شامل ہے‘قمرزمان کائرہ

سول سپر میسی کی جنگ کوئی بھی جیتے اس پر پیپلز پارٹی کی مہر ہو گی ‘ صدر وسطی پنجاب کا خطاب

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جیالو ں کو ملتان میں نہیں روکا جا سکا تو لاہور میں بھی نہیں روکا جا سکے گا ،اسٹیبلشمنٹ کے بغیر جمہوریت کا احیا پیپلز پارٹی کی بنیاد میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

لاہورجلسے کے حوالے سے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مداخلت کرنے والوںکے خلاف ہماری جنگ نہیں جدوجہد ہے،سول سپرمیسی کی جنگ کوئی بھی جیتے اس پر پیپلز پارٹی کی مہر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ،پی ڈی ایم کی تحریک میں رکاوٹ نہ بنے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن کے تمام پارٹی عہدیدار اور کارکن متحرک ہوچکے ہیں،لاہور جلسہ عام میں بہت بڑی تعداد میں جیالے شرکت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں