ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے کے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ، کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

اتوار 17 جنوری 2021 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے کے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آ گیا،لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے۔ طیارے کی مالک پری گرائن کمپنی کا دفتر دبئی میں قائم ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ اس حوالے سے بھی معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ پی آئی اے حکام کو حیرانی ہے کہ جب معاملہ قانون کے مطابق چل رہا تھا تو کمپنی نے یہ اقدامات کیوں اٹھائے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پر ملائیشیا کی عدالت کے حکم پر مقامی حکام نے قبضے میں لے لیا ہے۔ طیارے کی لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پر یہ اقدام سامنے ا?یا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں