ریس کورس کے باہر مشکوک ڈالے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ، ڈرائیور گرفتار

پیر 25 جنوری 2021 15:40

ریس کورس کے باہر مشکوک ڈالے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ، ڈرائیور گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کورٹ ریس کورس کے باہر مشکوک ڈالے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ڈرائیور کو گرفتار رکرلیا ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ دہشت گردی کورٹ ریس کورس کے باہر مشکوک ڈالا کھڑ اتھا ۔ڈرائیور کی مشکوک حرکات و سکنات کے باعث پولیس نے گاڑی کو چیک کیا توتلاشی لینے پر ملزم سے 3 عدد جدید کلاشنکوفیں اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔ پولیس نے علی حسنین نامی ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریس کورس منتقل کر دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں