وزیراعظم عمران خان کے دو روزہ دورہ سری لنکا پر 34ہزار800ڈالرز خرچ ہوئے

جمعرات 25 فروری 2021 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) وزیراعظم عمران خان نے دو روزہ سری لنکا پر 34 ہزار800 ڈالرز خرچ ہوئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 2روزہ دورہ سری لنکا پر34ہزار800ڈالرزخرچ ہوئے جبکہ نواز شریف نے 2016میں دورہ سری لنکا پر 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرزخرچ کئے ۔

(جاری ہے)

دورے سے قبل وزیراعظم عمران خان کو متعدد باراخراجات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے غیرضروری اور اضافی اخراجات فہرست سے خودختم کرائے جبکہ دورے میں جانے والے کاروباری حضرات بھی اپنے خرچے پر سری لنکاروانہ ہوئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں