سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج پھر کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں

شہر بھر میں ہفتہ میں دو دن بدھ اور جمعة المبارک کے روز سہ پہر 03 بجے سے شام 05 بجے تک تمام پولیس ڈویژن میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 27 فروری 2021 11:59

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج پھر کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج پھر کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں۔ شہر بھر میں ہفتہ میں دو دن بدھ اور جمعة المبارک کے روز سہ پہر 03 بجے سے شام 05 بجے تک تمام پولیس ڈویژن میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ پولیس عوامی مسائل کے حل کےلئے خود شہریوں کی دہلیز پر آرہی ہے۔

کھلی کچہریوں میں ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز، ایس پیز انوسٹی گیشن و آپریشن، ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوز حاضری یقینی بنا رہے ہیں اور عوام و الناس کے مسائل کی داد رسی یقینی بنا رہے ہیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے آج ریلوے گراونڈ گڑھی شاہو میں کھلی کچہری لگائی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال و دیگر اعلٰی پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لئے موقع پر احکامات دیئے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس افسران کی شہریوں کے گھر کی دہلیز تک براہ راست رسائی، علاقے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا،مسائل کو سمجھنا اور ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے جرائم کی سرکوبی کے لئے مقامی پولیس کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروش، بدمعاش، چور، ڈاکو اور نوسرباز شہر چھوڑ دیں ۔عوام معاشرے کی بھلائی، اصلاح اور فلاح و بہبود کے لئے اپنے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کریں۔عوام کی گائیڈ لائن اور شہریوں کے ساتھ ٹیم ورک کے ذریعے شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

سوسائٹی لاء اینڈ آرڈر کے قیام اور جرائم کنٹرول کرنے میں پولیس کی آنکھیں اور کان بنیں۔کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس افسران و عوام الناس میں خلاء ختم ہوگا۔میرٹ پر تفتیش اور فوری انصاف کو یقینی بنایا جائے۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شہری پانچ لاکھ یا اس سے زائد رقوم بینک سے کیش کرواتے وقت مقامی پولیس سے قبل از وقت سکیورٹی کی درخواست کریں تاکہ پولیس کی مدد سے بڑی رقوم باحفاظت منتقل کر سکیں۔

شہریوں نے اس موقع پر اپنے خیالات میں کلاشنکوف کلچر کے خاتمے،منشیات فروشوں و قبضہ گروپوں کے تدارک کے لئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی قیادت میں پولیس اقدامات کو بے حد سراہا۔ آج سٹی ڈویژن میں ایس ڈی پی او آفس شاہدرہ،اقبال ٹاون ڈویژن میں تھانہ شیراکوٹ،ماڈل ٹاون ڈویژن میں تھانہ گارڈن ٹاؤن، صدر ڈویژن میں تھانہ گرین ٹاؤن،کینٹ ڈویژن میں تھانہ ہربنس پورہ جبکہ سول لائنز ڈویژن میں ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں