والد پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی اپنے بیان سے مکر گئی

غصے میں سوتیلے والد پر زیادتی کا الزام لگایا،ملزم بے گناہ ہے بری کر دیا جائے۔ لڑکی کا نیا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 1 مارچ 2021 15:39

والد پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی اپنے بیان سے مکر گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2021ء) والد پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی اپنے بیان سے مکر گئی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے کیس کی سماعت کی۔اقصیٰ بی بی نامی لڑکی نے اپنے سوتیلے والد جمشید کے خلاف 2018ء میں مقدمہ درج کروایا تھا جس میں سوتیلے والد پر زیادتی کا الزام عائد کیا۔ملزم ایک سال سے عدالتی مفرور اور اشتہاری ہے۔

مدعی لڑکی اقصیٰ سیشن عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کروایا۔لڑکی زیادتی سے متعلق اپنے پہلے بیان سے منحرف ہو گئی ہے اس کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی،میں نے غصے میں ایف آئی آر درھ کروائی۔اقصیٰ بی بی نے انے بہان میں کہا کہ غلطی کا احساس ہو گیا ہے۔سوتیلے والد کو بری کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کو طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

واضح رہے اس سے قبل سوتیلے والد کی بیٹیوں سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے۔لاہور میں 22 سالہ لڑکی سوتیلے باپ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی تھی۔ لاہور پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق زوہیب شاہ نامی ظالم شخص اپنی بیوی کی پہلی شادی سے ہونے والی 22 سالہ بیٹی کو مسلسل جنسی درندگی کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزم متاثرہ لڑکی کو جنات سے قتل کروا دینے کی دھمکیاں دے کر بار بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

بعد ازاں متاثرہ لڑکی نے ہمت کر کے اپنے والد کو تمام معاملے سے آگاہ کیا اور پھر پولیس کے ہاں شکایت درج کروانے پر ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کے باپ کی مدعیت میں تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مدعی وحید اشرف کا کہنا تھا میری سابقہ بیوی نے مجھ سے علیحدگی کے بعد ملزم زوہیب شاہ کے ساتھ شادی کی، زوہیب شاہ نے میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی۔

مدعی کا کہنا تھا ملزم نے میری بیٹی کو جنات سے مروانے کی دھمکیاں بھی دیں۔واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والے جنسی زیادتی کیس کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ لاہور میں موٹروے زیادتی کیس کے بعد ملک بھر میں عوام نے ایک مہم شروع کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جنسی زیادتی ملزمان کو سرعام پھانسی یا سخت ترین سزائیں دی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں