سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے 48 کاوویمن ٹریننگ پروگرام کے افسران کو بریفنگ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 مارچ 2021 17:57

سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے 48 کاوویمن ٹریننگ پروگرام کے افسران کو بریفنگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے 48 کاوویمن ٹریننگ پروگرام کے افسران کو بریفنگ، ایس ایس پی ایڈمن لاہور وقار شیعب قریشی کی بھی شرکت، لاہور پولیس پنجاب پولیس کا چہرہ ہے، سی سی پی او لاہور نے آپریشنز، انوسٹی گیشنز، سیکیورٹی اور ٹریفک ونگ پر بریفنگ دی،قبضہ گروپوں، بدمعاشوں اور کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کریک ڈاوٴن پر بریفنگ دی، اسٹیٹ کے اندر اپنی اسٹیٹ قائم کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا گیا، بدمعاشوں کو واضح پیغام دیا گیا کہ لاہور میں رہنا ہے تو شریفوں کی طرح رہا جائے، قبضہ مافیا کیخلاف فوری کارروائی اور شہریوں کی دادرسی کیلئے بان ایمرجنسی ہیلپ لائن 1242 قائم کی گئی ہے، قتل، اقدام قتل، زیادتی، ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین کرائم روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، اسٹریٹ کرائم کو روکنے کیلئے ڈولفن فورس بہترین فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں