امریکہ سے تربیت یافتہ اجرتی قاتلوں ں ے جمال خاشقجی کو قتل کیا

سعودی صحافی کے قتل کے حوالے سے اہم انکشافات کر دیے گئے

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 24 جون 2021 07:57

امریکہ سے تربیت یافتہ اجرتی قاتلوں ں ے جمال خاشقجی کو قتل کیا
نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 جون 2021ء ) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں نے امریکا میں فوجی تربیت حاصل کی تھی۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 4 سعودی شہریوں نے امریکی محکمہ خارجہ کی منظوری پانے والے معاہدے کے تحت قتل سے ایک سال قبل پیرا ملٹری ٹریننگ حاصل کی۔اخبار کے مطابق دفاعی نوعیت کی یہ تربیت سعودی رہنماؤں کی حفاظت کیلئے تھی۔

اخبار کا کہنا تھا کہ کیا امریکی حکام اس آپریشن سے آگاہ تھے؟ اس سلسلے میں کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔اس رپورٹ پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ میڈیا رپورٹنگ میں کسی دفاعی برآمدی لائسنسنگ سرگرمی پر الزام پر قانون کے تحت محکمہ کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں ترکی میں سعودی سفارت خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافی کی لاش کے ٹکڑے سعودی قونصل جنرل کے گھر کے باغ میں دفن کیے گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمال خاشقجی کا جسم کئی ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ان کا چہرہ مسخ کر دیا گیا تھا۔واضح رہے سعودی صحافی خا شقجی دو اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان کی گمشدگی کے کچھ دن بعد ترکی کا موقف سامنے آیا تھا کہ خاشقجی کو قتل کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ 23 اکتوبر 2018 کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں قتل کیا گیا تھا اور ان کی لاش کے ٹکڑے مبینہ طور پر سعودی قونصل جنرل کے گھر سے برآمد ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمال خاشقجی کا جسم کئی ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ان کا چہرہ مسخ کر دیا گیا تھا۔واضح رہے سعودی صحافی خا شقجی دو اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان کی گمشدگی کے کچھ دن بعد ترکی کا موقف سامنے آیا تھا کہ خاشقجی کو قتل کیا جاچکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں