نوجوانوں کا سب سے زیادہ پسندیدہ اسمارٹ فونInfinix NOTE 10 اب آف لائن مارکیٹ میں دستیاب ہے

پاکستان کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا نمبر 1 اسمارٹ فون برانڈInfinix نے حال ہی میں حیرت انگیز اسمارٹ فونNOTE 10 لانچ کیا ہے

ہفتہ 24 جولائی 2021 11:47

نوجوانوں کا سب سے زیادہ پسندیدہ اسمارٹ فونInfinix NOTE 10 اب آف لائن مارکیٹ میں دستیاب ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) پاکستان کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا نمبر 1 اسمارٹ فون برانڈInfinix نے حال ہی میں حیرت انگیز اسمارٹ فونNOTE 10 لانچ کیا ہے۔ آن لائن فروخت کے دوران ڈیوائس کو زبردست ردعمل ملا ہے اور اب یہ آف لائن مارکیٹ میں صرف 25,999 روپے میں محدود مدت کے لیے بھی دستیاب ہوگی ۔ نیا NOTE 10 صارفین کو غیر معمولی تجربہ فراہم کرنے کے لئے طاقتور میڈیا ٹیک ہیلیو جی 85 پروسیسر اور سپر فلو ڈسپلے پیش کرتا ہے۔


NOTE 10 کی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے Joe Hu، سی ای او -Infinix پاکستان نے کہا کہ '' Infinix نے اعلی درجے اور بہتر خصوصیات کوNOTE 10 میں شامل کیاجس سے صارفین کے لیے بہترین قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔ نئے NOTE 10 اسمارٹ فون کا مقصد صارفین کو قابل اعتماد اور دیرپا بیٹری کے ساتھ شاندار طاقتور کارکردگی اور دلچسپ گیمنگ تجربہ فراہم کرنا ہے"۔

(جاری ہے)



NOTE 10 میں ٹرپل کیمرا شامل ہے جو 48 ایم پی + 2 ایم پی+ 2 ایم پی پر مشتمل ہے جس میں کواڈ ایل ای ڈی فلیش، پینورما اور ایچ ڈی آر فیچر موجود ہیں۔

فرنٹ کیمرہ 16 MP کیمرہ پر مشتمل ہے۔ ڈیوائس لاؤڈ اسپیکر اور 3.5 ملی میٹر جیک کے ساتھ مربوط ہے۔ NOTE 10 بڑی اسکرین میں آتا ہے جس میں 6.95 انچ ڈسپلے IPS LCD capacitive ٹچ اسکرین ہے جس کی ریزولوشن 1080 x 2460 پکسلز ہے۔ اسمارٹ فون میں بلوٹوت 5.0، GPS کے ساتھ A-GPS، ریڈیو، اور USB ٹائپ سی 2.0، USB کے ساتھ ساتھ سینسر میں فنگر پرنٹ (سائیڈ ماونٹڈ)، ایکسلریومیٹر اور کمپاس شامل ہیں۔
NOTE 10 Black, Purple, اور Emerald Green جیسے مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری + فاسٹ چارجنگ 18w دیا گیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون اینڈروئیڈ 11 + XOS 7.6 آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔ فون ڈوئل سم (نینو سم، ڈبل اسٹینڈ بائی) کے ساتھ آتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں