وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب پولیس کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے ملازمین کیلئے بڑافیصلہ

وزیراعلیٰ نے ریگولر کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں ،ہم اور ہمارے خاندان آپکی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں‘فرنٹ ڈیسک ملازمین

جمعرات 29 جولائی 2021 19:37

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب پولیس کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے ملازمین کیلئے بڑافیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب پولیس کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے ملازمین کیلئے احسن اقدام کیا ۔وزیر اعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر فرنٹ ڈیسک کین2963نملازمین کو ریگولر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریگو لر کئے جانے والے ملازمین میںن2506نپولیس سٹیشن اسسٹنٹ، 382 سینئر سٹیشن اسسٹنٹ،37 ہارڈویئراسسٹنٹ، 37 ڈیٹاپروسیسنگ آفیسر اور ایک ڈیٹابیس ایڈمنسٹریٹرشامل ہیں۔

فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے ملازمین نے ریگولر کئے جانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اظہار تشکرکیا۔فرنٹ ڈیسک ملازمین نے کہا کہ آپ نے ریگولر کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں - ہم اور ہمارے خاندان آپ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک ملازمین کو ریگولر کر کے ان کا حق دیا ہے - امید ہے کہ فرنٹ ڈیسک ملازمین مزید جانفشانی اور جذبے سے مظلوم کی دادرسی جاری رکھیں گی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں