پنجاب حکومت دبئی میں ہونے والی ایکسپو میں بھر پور شرکت کرے گی‘میاں اسلم اقبال

صوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کوفعال کردار ادا کرنا ہے‘صوبائی وزیر صنعت و تجارت

پیر 2 اگست 2021 16:59

پنجاب حکومت دبئی میں ہونے والی ایکسپو میں بھر پور شرکت کرے گی‘میاں اسلم اقبال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں دوبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین میں پنجاب حکومت کی شرکت کے امور کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال نے دوبئی ایکسپو میں صوبہ پنجاب کی شرکت کے بارے میں بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر 2021 سے دوبئی میں شروع ہونے والی ایکسپو میں پنجاب بھر پور شرکت کرے گا۔پنجاب حکومت یکم نومبر سے پاکستان پویلین میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔ایکسپو میں نمائش، بزنس سیمنار، اقبال ڈے اور دیگر بزنس سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں روایتی انداز سے ہٹ کر نئے رجحانات اور نئے آئیڈیاز کے ساتھ دوبئی ایکسپو میں حصہ لینا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے اورصوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں اپنا فعال کردار ادا کر ئے۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن، بورڈ کے ڈائریکٹرز آفرین، شرقی ٹیپو اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں