سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر شہری کا پلاٹ واگذار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 17 ستمبر 2021 17:56

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر شہری کا پلاٹ واگذار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر / قبضہ مافیا کے خلاف ان ایکشن ،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر شہری کا پلاٹ واگذار، حسن سبحانی نامی شہری کا سندر ریزڈنس سوسائٹی میں پلاٹ تھا،سوسائٹی انتظامیہ نہ پلاٹ کا قبضہ نہ ہی پلاٹ کے پیسے واپس کر رہی تھی، سوسائٹی انتظامیہ نے پلاٹ مہنگے داموں کسی دوسری پارٹی کو فروحت کر دیا، شہری حسن سبحانی نے سی سی پی او آفس انٹی قبضہ سیل میں درخواست دی، سی سی پی او لاہور کے حکم پر فوری کارروائی، شہری کو 15 لاکھ کی پہلی قسط مل گئی، پلاٹ کی رقم واپس ملنے پر شہری کا سی سی پی او لاہور سے اظہارِ تشکر ،لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے، کسی بھی غنڈا عناصر اور سماج دشمن عناصر کی کوئی گنجائش نہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں