وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے نئے وائس چیئرمین مخدوم طارق محمودالحسن کی ملاقات

وزیر اعلی عثمان بزدار کی اوپی سی کے نئے وائس چیئرمین کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا‘عثمان بزدار

بدھ 22 ستمبر 2021 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے نئے وائس چیئرمین مخدوم طارق محمودالحسن نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مخدوم طارق محمودالحسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے او پی سی کے نئے وائس چیئرمین کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔

سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے۔ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں