وزیراعلیٰ کی سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محسن نقوی کی رہائش گاہ گلبرگ آمد، ماموں سید افضل نقوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 22 ستمبر 2021 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محسن نقوی کی رہائش گاہ گلبرگ گئی- وزیراعلی عثمان بزدار نے چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل نقوی کے انتقال پر محسن نقوی سے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محسن نقوی سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ماموں کے انتقال پر دلی رنج ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ اپ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔چیئرمین اپٹما گوہر اعجاز اور سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر بھی اس موقع پر موجود تھی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں