شہباز گل کی ترک کمپنی کے مینیجر کیخلاف درخواست پر سماعت9 اکتوبر تک ملتوی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:33

شہباز گل کی ترک کمپنی کے مینیجر کیخلاف درخواست پر سماعت9 اکتوبر تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) مقامی عدالت نے وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر شہباز گل کی ترک کمپنی کے مینیجر کیخلاف دائر درخواست پر سماعت9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔شہباز گل کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرواتے ہوئے تیاری کے لیے مہلت طلب کی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ بلال وڑائچ نے کیس پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ترک کمپنی کے منیجر طاہر مبین ،ڈائریکٹر یمن یمنںاوگلو اور جمیل سنوچک عدالت میں پیش ہوے ۔

عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ البراک کمپنی کے ڈائریکٹر نے کوئی جعلسازی نہیں کی،ان کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے جعلی کاغذا ت استعمال کرکے ان کے خلاف سیشن عدالت میں ہتک عزت کا دعوی دائر کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں