چینی مافیا کا سرغنہ وزیر اعظم جب چینی مافیا کو تحفظ دے گا تو چینی 89روپے فروخت کیسے ہو گی‘عظمی بخاری

اتوار 26 ستمبر 2021 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چینی مافیا کا سرغنہ وزیر اعظم جب چینی مافیا کو تحفظ دے گا تو چینی 89روپے فروخت کیسے ہو گی،عمران خان سب چینی چوروں کوباری باری دوبارہ ویلکم کررہے ہیں۔اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ عام مارکیٹ میں چینی آج بھی 100روپے سے 110روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کا جہانگیرترین کیلئے اور قانون اور شہبازشریف کے لیے اور قانون ہے۔شوکت ترین نے گزشتہ ہفتے کہا کل سے مارکیٹ میں چینی 90روپے کلو فروخت ہو گی،گزشتہ روز پنجاب کے ایک ارسطو وزیر نے کہا آج سے چینی 89روپے پنجاب میں فروخت ہو گی،شوکت ترین اور پنجاب کے ارسطو وزیر بتادیں 90روپے کلو چینی کہاں فروخت ہورہی ہی ۔بے شرم حکمرانوں نے ایک ،ایک کلو چینی کیلئے ماں ،بہنوں کی لمبی لائنیں لگوائی،چینی مافیا کے بیساکھیوں پر کھڑی حکومت انکو کیسے گرفتار کرسکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں