انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ٹیم 12روزہ دورہ پر29 نومبر کو پاکستان پہنچے گی

تنظیم یورپی یونین کی جانب سے پاکستا نی طیاروں پر پابندیوں کے حوالے سے مکمل آڈٹ کرے گی

پیر 18 اکتوبر 2021 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) عالمی ہوا بازی تنظیم کی جانب سے پاکستانی طیاروں پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان ہے،یورپی یونین کی جانب سے پاکستا نی طیاروں پر پابندیوں اور سی اے اے کے مستقبل کے فیصلے کے لیے عالمی ہوا بازی کی تنظیم نے سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ٹیم 29 نومبر کو 12 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گی جو 10 دسمبر تک سی اے اے کا آڈٹ مکمل کرے گی۔

(جاری ہے)

عالمی ہوابازی کی تنظیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہم مختلف شعبہ جات کا مکمل آڈٹ کرے گی ، کپتانوں کو لائسنس جاری کرنے والے نظام ، ائیر نیوی گیشن، ائیر کرافٹ آپریشنز ،طیاروں کی ائیروردنیس ، ائیرو ڈورومز ائیر اسپیس، اے آئی بی سمیت دیگر شعبوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔سی اے اے نے مختلف شعبوں پر تحفظات کو دور کرنے کے لیے بڑے اقدامات کیے ہیں جس کی بنیاد پر کہا جارہا ہے کہ طیاروں پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن خاقان مرتضی کے مطابق پابندی سے متعلق تمام پوائنٹس پر کام مکمل کر لیا گیا، امید ہے کہ تمام پوائنٹس کلیئر ہو جائیں گی اور پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں