عائشہ اکرم کیس میں گرفتار چھ ملزمان نے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر دیں

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:31

عائشہ اکرم کیس میں گرفتار چھ ملزمان نے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر دیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے کیس میںگرفتار چھ ملزمان نے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر دیں۔عدالت نے ملزمان کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

ملزمان میں محسن علی ،محمد بلال ،ظفر علی منصب علی ،محمد حسنین سمیت دیگر نے ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔ درخواستوںمیںموقف اپنایا گیا کہ خاتون نے جھوٹے الزامات عائد کرکے مقدمے میں نامزد کروایا ۔استدعا ہے عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں